awsome
good humor
loved this book Humorous, entertaining, lively, Read it ages ago. حماقتیں
افسانہ نگار: شفیق الرحمن
شفیق الرحمن اردو ادب کے ان چند نایاب لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے اس ادب کو ہنسی اور ظرافت کے تحفوں سے نوازا ہے یہ مختصر کتاب بھی اسی زندہ دل انسان کی ایک عمدہ اور اعلی ترین کاوشوں میں سے ایک ہے جس سے وہ ہمارے روز مرہ مرجھائے اداس اور تاریک لمحوں میں ہمارے سنجیدہ لبوں کو تبسم کی رونق افروزی سے مزین کرتے ہوئے اتنی خوش دلی اور شفگتگی عطا کرتے ہیں کہ ہم اپنے اردگرد سے لا پرواہ ہو کر بآواز بلند قہقہوں میں سر تا پا ڈوبے ہوتے ہیں
زیر نظر کتاب درج ذیل افسانوں پر مشتمل ہے:
نیلی جھیل
بےبی
تعویذ
ننانوے ناٹ آؤٹ
بلڈ پریشر
کلب
تمنا
حماقتیں
قصہ پروفیسر علی بابا کا
'نیلی جھیل' میں لڑکپن کے دنوں کی یادوں کو ایسے شائستہ انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ بارہا مختلف مقامات پر بے خودی میں قہقہوں کی برسات ہو جاتی ہے
اور 'بےبی' میں ان نوجوانی کے دنوں کا تذکرہ ہے جب انسان پہلی بار کسی مقام پر اپنا دل ہار بیٹھتا ہے واقفیت سے ملاقاتوں تک ساتھ بتائے لمحوں سے لے کر فراق کے بعد کی یادوں تک اور محبوب سے خط و کتابت سمیت سب نازک رومانی احساسات اور یادوں کو یہ مختصر افسانہ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے لیکن اس کا آخری سبق یہی ہے کہ کچھ بھی ہو جائے جتنی بھی جدائیاں ہوں محبت کے کڑے امتحانات ہوں طبیعت کی کشش اور جازبیت کی تجلیاں شخصیت کے مظہر سے غائب نہ ہونے پائیں
'تعویذ' جیسا افسانہ جس میں مزاح کے ساتھ اصلاح کا پہلو بھی پنہاں ہے میں نے آج تک نہیں پڑھا اسے پڑھنے کے دوران میں قہقہوں کے غیر اختتام پزیر حملہ کی زد میں تھا اور حالت ناگفتہ بہ تھی بہت ہی اعلی پائے کا مزاح
'ننانوے ناٹ آؤٹ' شوخ مزاجی دل لگی ظرافت کے ساتھ کرکٹ کے مزاحیہ پہلو سے لبریز ہے اس کے مطالعہ کے بعد آپ کرکٹ کو ایک نئے پر مزاح ڈھنگ سے دیکھنا اور کھیلنا شروع کر سکتے ہیں
'بلڈ پریشر' میں ہماری خودساختہ طور پر ادراک شدہ بیماریوں کے شکار ہونے کے بعد رو بصحت ہونے کا مزاحیہ مکالمہ ہے جسے پڑھ کر خفیف سی مسکراہٹ لبوں پہ سجی رہ جاتی ہے
'کلب' میں ان معاشی یا غیر اخلاقی خامیوں کا تذکرہ ہے جو عموما کلب کے ہر گوشے میں سنی اور دیکھی جا سکتی ہیں اور آخر میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ آدمی کے سماجی social ہونے کیلئے ضروری نہیں ہے کہ کلب کی رکنیت لازمی حاصل کی جائے
'تمنا' میں شفیق صاحب اپنے دوست روفی صاحب کی تمنا نامی لڑکی پہ فریفتہ ہونے کی روداد ایسے انداز میں بیان کرتے ہیں کہ ہنسی روکنی مشکل ہو جاتی ہے
'حماقتیں' غالبا ان دونوں کی تخلیق ہے جب شفیق صاحب آرمی میں بطور ڈاکٹر کہیں غیر ملک تعینات تھے اس میں موڈی صاحب کی چالاکیوں کے ساتھ شفیق صاحب کی دل پھینک طبیعت اور چنچل حسینہ کے ساتھ رقص کے مواقع ڈھونڈنے کی مزاح سے بھر پور تفصیل ہے جسے پڑھ کر ایک رومانوی لطف محسوس کیا جا سکتا ہے
اور آخر میں 'قصہ پروفیسر علی بابا کا' ایک عمدہ قسم کی پیروڈیparody ہے جو 'علی بابا اور چالیس چور' اور جارج آرویل کی اینیمل فارم Animal Farm by George Orwell سے ماخوذ ہے اس میں پہلی بار میں نے شفیق صاحب کو دقیق اور گہری اردو لفاظی استعمال کرتے دیکھا ہے جو یقینا ان کی اردو زبان پر گرفت کا واضح ثبوت ہے
یہ ایک ایسی کتاب ہے جسے ہر اہل ذوق اور خوشیوں کے متلاشی کو لازمی پڑھنا چاہیئے Nice refreshing humour This one is a good example of Shafiq ur Rehman's humour.
It is about love,cricket,nature and observations on life, The beloved character,Shaitan livens things up,
The best part of the book for me was the elegant,lyrical prose in some passages, Those passages are worth reading again and again, However,at times the book just meanders along,
But it's not really a novel,but a series of humorous essays, if one needs to go into the world of pure aesthetics embedded with humor should have this on his/her shelf شفیق الرحمان کی کتاب "حماقتیں" انھیں دور حاضر کا بہترین مزاح نگار ثابت کرتی ہے شفیق الرحمان کے طرز تحریر اور انداز بیان میں سلاست و روانی اور شگفتگی پائی جاتی ہے قاری کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے وہ تصنع اور بناوٹ کا سہارا نہیں لیتے درحقیقت ان کے مضامین کے کئی مکالمے ایسے ہیں جنھوں نے بعد میں لطیفوں کا روپ دھارا
کتاب کے مضامین صرف مزاحیہ پہلو نہیں لیے ہوئے بلکہ ان میں کہیں نہ کہیں کوئی مقصد چھپا ہے شفیق الرحمان بڑے سادہ انداز میں پتے کی بات کہہ جاتے ہیں A collection of witty stories with some great characters among which Roofi nicknamed as 'shaitaan' is my favourite.
There is cheesy romance, wit, humour and elegantrefined prose, something very uncommon in modern urdu literature, But I can't say that it was at par with Patras or Yousafi, but certainly has its place among the finest works of humour in Urdu,
Perfect for a cosy afternoon reading, recommended with a cup of chai/tea and a warm blanket, Happy December! Shafiq ur Rehman is one of the renowned humour oriented mazah writer, It demands time to go with the flow of expression and his narrative style in this book, worth reading book!!! Fine humor :
Nice to read him, "Baby" Was true depiction of our perception of love and loneliness :' Great book for light and humorous reading, .
Few parts were a little boring for me but overall it is a great books, I enjoyed reading it.
My favourite chapters are
بےبی
تعویذ
In chapter کلب the speech part was so funny
And I really enjoyed مقفہ نثر style
of قصہ پروفیسر علی بابا کا
While reading this chapter I was reminded of the writing style of
باغ و بہار اگر کوئی صحیح میں ہیں میں مذاح کا مزہ چکھنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ یہ کتاب پڑھیں ے ے "جو شفیق الرحمن کو
نہیں جانتا وہ غالبا ہنسنے سے ناواقف ہے!" Kitab buhat achi ha kuch parts tu buhat achy hnn aur kuch boring.
Overall I like the narrative, اردو میں لکھے جانے والے بہترین مزاح میں ایک کتاب ہے حماقتیں شفیق الرحمان صاحب کی کتاب حماقتیں کے پہلے پیرے نے ہی مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیا اور چند نشستوں میں ہی پڑھ ڈالی اس انداز تحریر کا میں شروع سے ہی گرویدہ ہوں یہی وجہ ہے کہ پطرس بخاری میرے پسندیدہ ترین لکھاری ہیں اور اب شفیق الرحمان بھی
شفیق الرحمان صاحب کا شگفتہ انداز تحریر الفاظ اور سچویشنز پر انکی مکمل گرفت اور اس کتاب میں بیان کیا گیا پاکستان کم از کم میرے لیے اچھوتا اور بہت خوشگوار تجربہ تھا حماقتیں کرنل شفیق الرحمان کے مزاح اور ظرافت سے بھرپور مختلف مضامین کا مجموعہ ہے شفیق الرحمان کا مزاح ہلکا پھلکا شگفتہ اور شائستہ ہے کتاب میں درج ذیل مضامین شامل ہیں
نیلی جھیل
بے بی
تعویذ
نناوے ناٹ آؤٹ
بلڈ پریشر
کلب
تمنا
حماقتیں
قصہ پروفیسر علی بابا کا,
Read Online Hamaqatain / حماقتیں Scripted By Shafiq Ur Rahman Contained In Paperback
Shafiq ur Rahman