Get Access Maha Aukha Mufti / مہا اوکھا مفتی Written And Illustrated By Uxi Mufti Offered In EText

مفتی یہ نام عکسی مفتی نے تجویز کیاہےاس کتاب میں پندرہ مضمون اور ایک انٹرویو ہے پندرہ مضامین عکسی مفتی بانو قدسیہ جاوید چودھری اور دیگر ادیبوں کے لکھے ہوئے ہیں عکسی مفتی کہتے ہیں کہ ہر باپ اپنی اولاد کی نظر میں اوکھا ہی ہوتا ہے مگر عکسی مفتی کو ممتاز مفتی کی وفات سے پہلے اندازہ نہ تھا کہ ان کا باپ دنیائے ادب کا اوکھا ترین شخص ثابت ہوگا یہ بات ان کے لیے حیرانی کے ساتھ ساتھ دلچسپی کا باعث بنی کہ ایسا کیوں ہےممتاز مفتی کی پانچویں برسی پر
Get Access Maha Aukha Mufti / مہا اوکھا مفتی Written And Illustrated By Uxi Mufti Offered In EText
پرہجوم تقریب میں کسی نے ممتاز مفتی پر مضمون پڑھتے ہوئے کہا ” یہ پہلا آدمی ہے جسے مرے پانچ سال سے زیادہ ہو چکے ہیں مگر حیرت ہے اب بھی اس کی برسی میں اتنے لوگ اکھٹے ہو گئے“عکسی مفتی کہتے ہیں کہ وہ ممتاز مفتی کو ان کی زندگی میں نہ سمجھ سکے ان کی موت کے بعد سب بدل گیا اور عکسی مفتی اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ شخص جو ”اوکھے لوگ“ اور” اوکھے اولڑے“ لکھ گیا دراصل خود سب سے بڑا اوکھا آدمی تھا.